فاطمیہ
صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی برسیِ شہادت پر اہل بیتِ عصمت و طہارت (علیہم السلام) کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) بارگاہِ الٰہی میں دعا کرتے ہوئے فرماتی ہیں:
اَللَّهُمَّ لاَ تَجْعَلْ مُصِيبَتِي فِي دِينِي وَ لاَ تَجْعَلِ اَلدُّنْيَا أَكْبَرَ هِمَّتِي وَ لاَ مَبْلَغَ عِلْمِي.
اے پروردگار! میری مصیبت اور آزمائش کو میرے دین میں قرار نہ دے، اور اس فانی دنیا کو میرا سب سے بڑا مقصد اور میرے علم کی انتہا نہ بنا۔
بحار الانوار، ج ۸۳، ص ۸۵۔